دہشت گردی

دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آ باد (لاہورنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کوچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتاری سے روک دیا اور کہا کہ عمران خان اگر بائیو میٹرک کیلئے اپنی رہائش گاہ سے عدالت آئیں تو انھیں گرفتارنہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے۔ تین روز کی راہداری ضمانت منظورکردی۔