لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے اوروزیراعظم پاکستان نے پلوامہ حملے پربات چیت کی دوبارہ آفر کرکے امن دوستی ثابت کردی ہے۔
آج ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مثبت، متوازن اورمدلل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوروزیراعظم کے خطاب سے یہ ثابت ہوگیاہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو امن کا ایک اورموقع دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں نہیں ،بھارت ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ثابت کردیاکہ وہ پاکستانی قوم کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں
Load/Hide Comments