، ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹریزمحمدعثمان اور فرخ نوید،پروفیسرڈاکٹرعلی ہاشمی،میاں زاہدالرحمن،وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرراناالطاف ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نشترمیڈیکل ٹواور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز سمیت تمام ترقیاتی منصوبوں پرجاری پیش رفت کاجائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹریزمحمد عثمان اور فرخ نویدنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیزمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کووقت پر مکمل کریں گے۔ملتان میں نشترٹوہسپتال اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپرتیزی سے کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کو وقت پر مکمل کریں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب میں ترقی کے سفرکادوبارہ آغازکردیاہے۔عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔