لاہور(لاہورنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز گل کی ضمانت کوبلاوجہ لٹکایا جارہا ہے،لاہور،پنڈی میں میرے خلاف مقدمات درج کئے گئے.
امپورٹڈ حکومت کو پیغام ہے کہ ہم عزت وقار کے ساتھ تمام انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے،امپورٹڈ حکومت جتنا مرضی تشدد کرلے ہم حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھیں گے،آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت ملکی وسائل کو گروی رکھا جا رہا ،مطالبہ ہے آئی ایم ایف معاہدے کو قوم کے سامنے لایا جائے،اگر تیمور جھگڑا نے کوئی خط رکھا ہوا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
فیاض چوہان نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک فیصد بھی حقیقی آزادی کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹنے والے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ،ہم 10 اپریل کو ایک مضبوط معیشت چھوڑ کر گئے تھے.
مرکز اور پنجاب میں پچیس پچیس لوٹے بنا کر ملک کے وزیر اعظم کو ہٹایا گیا،اس وقت ملک میں 45فیصد مہنگائی ہے،بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں.
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پانچ ارب کا فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیا،وفاق نے سیلاب کے لئے کچھ نہیں کیا،فضل الرحمن،وزیراعظم لا ئولشکر سمیت قطر گئے ہیں، پاکستان میں کوئی کام کرنا ہو تو فوج اور موج کرنی ہو تو فضل الرحمن،شہباز شریف اور آصف زرداری ہیں۔
گزشتہ روز آصف زرداری کا بہنوئی پچاس پچاس روپے تقسیم کر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ فوج 75سالوں سے عوام کی خدمت کر رہی ہے،وفاقی حکومت کیا کر رہی ہے؟ ۔عمران خان نے کل سے پاکستان بھر میں دورے شروع کر دیئے ہیں،وفاقی حکومت کی توجہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو دبانے کے لئے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڈ سمجھتے ہیں وہ مقدمات درج کرکے ہمیں ڈرا لیں گے تویہ ان کی بھول ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں چودہ سال لگاتار حکومت کر رہی ہیں مگر سیلاب سے نپٹنے کے لئے کوئی نظام نہیں بنا سکی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں گزشتہ پچیس سال میں پہلی مرتبہ 62ارب کی ٹیکس کولیکشن ہوئی،آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت ملکی وسائل کو گروی رکھا جا رہا ،مطالبہ ہے آئی ایم ایف معاہدے کو قوم کے سامنے لایا جائے،اگر تیمور جھگڑا نے کوئی خط رکھا ہوا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔