راولپنڈی(لاہورنامہ)پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تیزی آگئی،سیلاب متاثرین میں 5487 راشن پیک اور 1200 سے زائد خیمے تقسیم کردیئے گئے.
اب تک 25 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے،اس کے علاوہ ملک بھر میں 117 ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئے گئے ہیں، آرمی فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے تحت قائم کوآرڈینیشن سنٹر ریسکیو اور ریلیف کوششوں کو مربوط بنا رہا ہے.
امدادی اشیاء کی وصولی اور تقسیم کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لئے ملک بھر میں آرمی کلیکشن پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ،ملک بھر میں ہلکی سے معتدل پسند موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئیں ،مالم جبہ میں سب سے زیادہ 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،دریائے جہلم، راوی، چناب اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔
بیان کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ اور سکھر میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،چشمہ، گڈو اور کوٹری میں درمیانے درجے کا سیلاب، تربیلا اور کالاباغ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے کابل نوشہرہ میں بہت اونچے اور ورسک کے مقام پر درجے کا سیلاب ہے ،دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر اونچے درجے اور اماندرہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔