نارنگ منڈی (لاہورنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے .
ہماری اولین ترجیح انسانی زندگیوں کو بچانا ہے انہوں نے نارنگ منڈی حلقہ پی پی 135 میں آزاد امیدوار چوہدری محمد رمضان مصطفے کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے باتیں کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بد ترین سیلاب نے پریشان کن صورتحال پیدا کر دی ہے پوری قوم آگے بڑھ کر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے.
یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے ہمیں مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کا خیال رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مشکل وقت میں سہارا بنتی ہے مشکل وقت میں اس غیور قوم کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا دکھی، انسانیت کا ہاتھ تھامے میرا دل سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔