مون سون شجرکاری

پی ایچ اے کے اشتراک سے سیالکوٹ انٹر چینج پر مون سون شجرکاری

لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کے اشتراک سے سیالکوٹ انٹر چینج پر مون سون شجرکاری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کے احکامات پر کھلے او رمیدانی علاقوں میں شجرکاری کے فروغ کیلئے اقداما ت شروع کردیئے گئے ہیں۔

مین رنگ روڈ سیالکوٹ انٹر چینج کے دونوں اطراف میں 10,000 پھلد دار، پھول داراور سایہ دا ر پودوں کی شجرکاری کی گئی ہے۔ شجرکای میں امرود، نشتر، کینو، پلکن پوڑی، شیشم سمیت دیگر پودوں لگائے گئے ہیں۔آل نبیؐ اولاد علیؐ نے تمام مسلمان مومنین و المومنین و المومنین مسلمات کے ایصال ثواب کیلئے شجرکاری میں حصہ ڈالا۔

پودے کی فراہمی پر انچارج زون 2 پی ایچ اے جاوید احمد نے شجرکاری میں معاونت پر سیالکوٹ سے شہزادابن مصطفیٰ کاظمی،لاہور سے سید ماجد محمود کاظمی اور شیخ رضا اللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر میدانی اور کھلے علاقوں میں شجرکاری سے کہاکہ پی ایچ اے نے کھلے اور میدانی علاقوں میں شجرکاری کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

نجی کمپنیوں، اداروں اوراین جی اوز کے تعاؤن سے مون سون شجرکاری کو کامیاب بنا رہے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر مزید کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا ایک درخت لگانا چاہیے اور صحتمند ماحول میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔