سبزیوں اور فروٹ کی قلت

سیلاب کے باعث سبزیوں اور فروٹ کی قلت ،قیمتوں میں مسلسل اضافہ

لاہور (لاہورنامہ)سیلاب کی حالیہ صورتحال کے باعث سبزیوں اور فروٹ کی قلت سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے پیاز 300 روپے کلو اور سبز مرچ 60 روپے پاو فروخت ہونے لگیں۔ ٹماٹر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی.

زرائع کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں سیلاب کی حالیہ صورتحال کے باعث سرگودھا میں سبزیوں اور فروٹ کی قلت میں گزشتہ روز پیاز 300 روپے کلو اور سبز مرچ 60 روپے پاو فروخت ہونے لگیں جبکہ دیگر اشیا خردونوش اور ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مسلسل تیزی کا رحجان پایا جا رہا ہے۔