چودھری پرویزالٰہی

ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا، چودھری پرویزالٰہی

لاہور(لاہورنامہ)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد نے ملاقات کی وفد میں رکن پنجاب اسمبلی با محمد رضوان،صاحبزادہ عثمان خالد، خواجہ عاطف رضا، سمیع اللہ ملہی،قاری ذوالفقار سیالوی، وسیم احمد،خواجہ سلمان،محمودالحسن،رانا عثمان، طاہر رف اور محمد بلال شامل تھے.

وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے تحصیل ڈسکہ کے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کر اتے ہو ئے کہاکہ تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رہے گی،ڈسکہ کو وزیرآباد میں شامل نہیں کیاجائے گا،ڈسکہ میرے دل کے قریب ہے، اس شہر کی حالت بدلیں گے۔

انہو ں نے کہا کہ ڈسکہ سمیت ہر حلقے میں بھرپور ترقیاتی کام کروائیں گے۔علاقے میں بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ وفد نے تحصیل ڈسکہ کی موجودہ انتظامی پوزیشن برقرار رکھنے پر وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیاآپ نے ہمارا مطالبہ مان کر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔