لاہور (لاہور نامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے لاہور میں ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے پلان کے بارے میں بریف کیا. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد وبحالی کیلئے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد دی.
قوم خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں
عمران خان کی آواز پر قوم نے لبیک کہا. عمران خان کی اپیل پر اربوں جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد ہے. عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے دھرتی کی مٹی کا حق ادا کر دیا ہے. عمران خان نے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد و بحالی کیلئے فنڈ جمع کرنے میں پہل کی.
عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے. اللہ تعالیٰ بھی نیک نیتی کا پھل دیتا ہے. عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔
عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی جلد از جلد آباد کاری کیلئے پر عزم ہیں اور سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔