لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خا ن کی شخصیت پاکستان کیلئے اتحاد اور یگانگت کی علامت ہے.
کسی حکومتی عہدے کے بغیر صرف تین گھنٹے کی ٹیلی تھون میں مثاثرین کیلئے 5ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ثابت کرتا ہے اندرون اور بیرون ممالک پاکستانی عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم متحد ہے اور ان شا اللہ ہم ان حالات سے تقویت لیں گے اور سر خرو ہوں گے۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جو تنظیمیں اور جماعتیں سیلاب متاثرین کیلئے امداد اکٹھی کر رہی ہیں ہم سب کی ستائش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ امداد حقیقی متاثرین کی فوری امداد اور ان کی بحالی پر خرچ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ برادر اوردوست ممالک کارد عمل بھی انتہائی متاثر کن ہے اور بہت سے ممالک کی جانب سے اشیائے ضروریہ بھجوائی جارہی ہیں جبکہ امداد کے بھی اعلانات کئے گئے ہیں، عالمی ادارے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے سر گرم ہیں جو خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے انفراسٹر اکچر ،زراعت ،لائیو سٹاک ، لوگوں کے کاروبار اور گھروں کو جس سطح پر نقصان پہنچا ہے اس کی بحالی کے لئے اربوں روپے درکار ہیں جس کیلئے موثر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ریلیف کی سر گرمیوں کے فوری بعد بحالی کا عمل شروع ہو سکے ۔
انہوں نے کہاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے مجموعی طو رپر ہماری معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور اگر فوری طور پر بحالی کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو اس کے اثرات آنے والے کئی سالوں تک بر قرار ہیں گے ،اس لئے جتنی جلدی انفر اسٹر اکچر کو بحال کر لیں گے اس کے اثرات اتنی جلد ی زائل کئے جا سکیں گے اس لئے حکومتوںاور متعلقہ اداروں کو بلا تاخیر بحالی کے لئے سر گرمیاں شروع کر دینی چاہئیں۔