میاں اسلم اقبال

ایم ڈی واسا کا میاں اسلم اقبال کو سیلاب زدگان کے لئے 11ملین روپے کا چیک پیش کیا

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں اسلم اقبال سے ایم ڈی واسا غفران احمد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ ایم ڈی واسا نے صوبائی وزیر کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ادارے کی جانب سے 11ملین روپے سے زائدکا چیک پیش کیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں شکیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشکل میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے والوں کا جزبہ لائق تحسین ہے۔ پنجاب حکومت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متاثرین سیلاب کی مدد اور بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاجارہے ہیں۔ واسا کی جانب سے 1کڑور 10لاکھ 46ہزار 528روپے کا عطیہ وزیر پنجاب کے ریلیف فنڈ میں جمع کروایا گیا ہے۔

گریڈ 1سے 16تک کے ملازمین نے ایک دن کی جبکہ اوپر کے افسران نے دو دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے فنڈ میں جمع کروائی۔