اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے فضائی یا زمینی جارحیت کی صورت میں موثر ترین فوری جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چند دن حتی کہ آج بدھ کی رات بڑی اہم ہے، پاکستان نے دو بھارتی جنگی لڑاکا طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور اپنے دفاع میں مار گرائے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی قانون میں بھی ہر ملک کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں کارروائی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے جبکہ پلوامہ واقعہ کے بعد اور آج بدھ کو کئے گئے اپنے خطاب میں بھی وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارت کو امن کی پاکستانی خواہش کا پیغام دیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید واضع کیا کہ اگر بھارت امن کے سلسلہ میں مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان تیار ہے اور تعاون کرے گا تاہم اگر بھارت نے کسی قسم کی کوئی جارحیت کی تو پاکستان اس کا بھی جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب 1965ء کی پاک بھارت جنگ کا ماحول ہے اور پوری قوم مکمل طور پر متحد ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ تمام خطہ کی صورتحال میں کشیدگی میں کمی کے خواہاں ہیں اور انہوں نے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے پرامن ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بین الاقوامی برادری ا ور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ خطہ بھرمیں کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردارادا کریں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM