فیاض الحسن

عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے، فیاض الحسن

لاہور(لاہورنامہ)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان پر غیر قانونی مقدمات بنا رہی ہے۔دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنا کر حکمران عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

امپورٹڈ حکومت عمران خان پر جتنا دبا بڑھائے گی وہ اتنے زیادہ مقبول ہونگے۔پوری پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔عمران خان کو سیاسی میدان میں شکست دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عمران خان کو سیاسی میدان سے نکالنا چاہتی ہے،خالی سیاسی میدان میں کھیلنا امپورٹڈ حکومت کی خام خیالی ہی ہو سکتی ہے۔ امپورٹڈ حکومت اس شخص پر دہشت گردی کے مقدمات بنا رہی جس نے 3 گھنٹوں میں 500 کروڑ اکٹھے کر کے دیئے۔