میانوالی(لاہورنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ میرے دروازے ضلع میانوالی کے ہر فرد کیلئے کھلے ہیں میرے پاس آنے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت ہے نہ کسی سفارش کی ضرورت ہے جس کا دل کرے میرے پاس آ سکتا ہے عوام کے اجتماعی اور انفرادی مسال کے حل کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں تعینات کوئی بھی کرپٹ سرکاری ملازم تعینات ہے اور وہ کرپشن کا مرتکب ہے تو وہ متعلقہ ادارہ کو جواب دہ ہے اورادارہ ہی اسکا جواب دے ایسے لوگوں کو سزاجزا دینا اداروں کی ذمہ داری ہے میں کسی بھی کرپشن کے مرتکب کاہرگز سفارشی نہیں ہوں۔
اگرکبھی بھی یہ ثابت ہو جائے کہ میں نے کسی کرپٹ ملازم کی سرپرستی کی ہو یااسے سزا سے بچانے کی سفارش کروں تو میں اپنے ضلع کے عوام کا مجرم اور جواب دہ ہوں۔سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے خبریں چلانے والے کم از کم تصدیق کر لیا کریں میرا ہر شخص کو یہ برادرانہ مشورہ ہے کہ وہ بغیر کسی ثبوت یا تصدیق کے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈاکرنے سے اجتناب کریں۔
میں اپنے سب صحافی بھایوں سے بھی توقع رکھتا ہوں کہ وہ مثبت اور تعمیری سوچ سے عوام کے مسال حل کرنے میں میرا ساتھ دیں گے انشا اللہ میں عوام کے مسال حل کرنے میں کوی بھی کوہتای نہیں برتوں گا ۔