گلگت(لاہورنامہ)مشیر امور کشمیرو گلگت بلتستان قمر الزمان کاہرہ بوبر میں سیلاب سے جابحق افراد کے خاندانوں میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کئے گئے چیکس تقسیم کرنے کے لئے پہنچ گئے جہاں مشیر امور کشمیر گلگت بلتستان قمر الزمان نے سیلاب سے جابحق افراد کے خاندانوں میں چیکس تقسیم کئے .
مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ،سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان شریک تھے انہوں نے بھی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں چیکس تقسیم کئے ۔
اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید جلال شاہ نے بوبر گاوں کے بنیادی مسائل پر مشیر امور کشمیر کو تفصیلی بریفنگ دے دیا ۔بعد ازاں سیلاب سے جابحق افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی ۔