لاہور( لاہورنامہ)لاہور کی سیشن عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت 14 ستمبرتک منظور کر لی .
عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی ۔ رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، رخسانہ کوثر، مرزاجاوید، خضر حیات، راجہ صغیر،ملک غلام حبیب،اویس لغاری ،میاں رئوف عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اراکین اسمبلی کی 14ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 50ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ جو لوگ آج عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، کچھ عرصے بعد وہی ان کو برا بھلاکہیں گے،باعزت لوگوں کی عزت اچھالنا عمران خان کا کام ہے۔
رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی حکومت تھی۔عمران خان کی ملک کے خلاف چلائی جانے والی تحریک کے حساب کا وقت آگیا ہے۔