تحریک انصاف

نون لیگ کی بڑی وکٹ تحریک انصاف کے نام

لاہور (لاہورنامہ) سابق صوبائی وزیر راناشمشاداحمدخان کے بیٹے رانا ابراہیم شمشادخان اور بھتیجے رانا علی وکیل خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔

رانا ابراہیم شمشادخان اور رانا علی وکیل خان نے صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر حماداظہر،رانا بلال اعجاز،میاں ارقم خان،چوہدری بلال ناصر چیمہ، چوہدری طارق گجر،عمیرپرویز ورک،فیاض کھوکھرودیگرموجودتھے۔صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔

اجلاس میں حماداظہر،عندلیب عباس،شنیلہ علی،نوشین حامد،سعدیہ سہیل،آمنہ جنجوعہ،وسیم رامے،بلال اعجاز،کرنل(ر)اعجازحسین منہاس،طارق ثناء باجوہ،طارق حمید،عمرفاروق،راجہ شکیل زمان،رانامدثر،ڈاکٹرعاطف،رخسانہ نوید،ثاقب ریاض سندھوودیگرنے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت اورصدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پی پی 139شیخوپورہ کے ضمنی انتخاب کے حوالہ سے الیکشن مہم کاجائزہ لیا۔

کرنل(ر)اعجازحسین منہاس نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت اور صدرپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال کیا۔

انشاء اللہ 11ستمبرکو پی پی 139سے جیت کردیکھائیں گے۔ وفاقی حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوف زدہ ہوچکی ہے۔عمران خان کی مقبولیت نے شہبازشریف کی نیندیں حرام کردی ہیں.