چائنا انٹرنیشنل فیئر

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ میں غیرملکی تاجروں کو نئے مواقع مل رہے ہیں

بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کا انعقاد 31 اگست سے 5ستمبر تک بیجنگ میں ہوا جس میں شریک غیرملکی تا جرمتعدد نئے مواقع و امکانات سے متعارف ہوئے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے تاجرعقیل احمد چوہدری پہلی مرتبہ اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں ۔ان کا گھرانہ پاکستان میں جواہرات کے کاروبار سے منسلک ہے اور اب چین کے شہر شنگھائی اور شین یانگ میں بھی ان کی دکانیں کھل گئی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بیجنگ میں بھی اپنی ایک دکان کھولںے پر غور کر رہے ہیں .

اس میلے میں نمائش اور تبادلوں کا ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے اور وہ اس سے کافی مطمئن ہیں۔موجودہ میلے کے دوران ان کے کاروبار نے لوگوں کی کافی توجہ حاصل کی ہے۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے پشپاکمارا ہیوا جنیندانا دوسری مرتبہ اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی مصنوعات کو میلے میں کافی پسند کیا گیا ہے، اس میلے میں مزید بڑے ترقیاتی مواقع متعارف ہوئے ہیں اور وہ چین کے ساتھ تعاون کے حوالے سے پرامید ہیں۔