ڈاکٹریاسمین راشد

زیرتعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر ہی مکمل کریں گے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن محمد عثمان،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالد مسعود گوندل، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر، اعجاز شیخ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران موجودتھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک پرجاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،اعجاز شیخ اور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں آپریشن تھیٹرزسمیت مختلف شعبہ جات کادورہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ گنگارام ہسپتال لاہور میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک کولازمی مقررہ وقت پر مکمل کریں گے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔پنجاب میں اس سے قبل کبھی بھی ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی ہسپتال نہیں بنایاگیاہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں پہلی باراسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

عمران خان نے بطوروزیراعظم قوم سے اپنے پہلے خطاب میں ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانے پرزوردیاتھا۔صوبائی ویر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کے ذریعے انشاء اللہ ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنایاجائے گا۔

گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک کوانشاء اللہ جلدی عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔پاکستان دوران زچگی ماں اور بچے کی اموات کی شرح میں واضح کمی لانے کاسیگنیٹری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بیچھایاجارہا ہے اور 23بڑے سرکاری ہسپتال بھی بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرعوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑے اور نئے سرکاری ہسپتال بناناانتہائی ضروری ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے تمام متعلقہ افسران کو گنگارام ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔