مشترکہ اجلاس

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا

سلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس( آج) جمعرات کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور بھارت کی طرف سے دراندازی کے امور پر بحث کی جائے گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اجلاس کو اب تک پاکستان کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کریں گے۔ پارلیمانی زرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور دیگر اقدامات کیحوالے سے مڈمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔