اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے میری ٹائم افیئرزسید فیصل سبزواری نے ملاقات کی اور اپنی وزارتِ کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا چیک پیش کیا۔
منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سیجاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزارتِ میری ٹائم افیئرز کی طرف سے وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 7 کروڑ کی رقم کا امدادی چیک پیش کیا۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کی طرف سے5 کروڑ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے 2 کروڑ روپے کی رقم وزیرِ اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔