گارڈز کی تبدیلی

یوم دفاع ،مزار قائد اور شاعر مشرق کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

لاہور(لاہورنامہ) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے لاہور میں مزار اقبال پر پاکستان رینجرز (پنجاب )کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاکستان رینجرز پنجاب کے مطابق شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزارپر ڈی جی پاکستان رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے حاضری دی۔

شاعر مشرق کے مزارات
یوم دفاع ،مزار قائد اور شاعر مشرق کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات

ڈی جی رینجرز آصف حسین نے مزار پر چادر چڑھائی، جبکہ استحکام پاکستان کی خصوصی دعا، شہدا ء اور علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل آصف حسین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد شہباز خان نے بھی مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔