لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر (Dr. Christian Turner) کی ملاقات ہوئی.
باہمی دلچسپی کے امور، برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تعلیم، صحت، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. پنجاب حکومت اور برطانیہ کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.
ڈاکٹرکرسچین ٹرنر کا سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
پاکستان اور برطانیہ ترقی و خوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں. چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ کے تعاون کو سراہا. تعلیم، صحت، امن و امان اور دیگرسماجی شعبوں میں بہتری کیلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
ہم برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں.
برطانیہ کے مختلف شعبوں میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے.سیلاب متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان بنایا ہے.
لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کا کام شروع کر دیا ہے.
متاثرین سیلاب کو گھر بنا کر دیں گے.
میرے پچھلے دور 2002ء میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے پلان بنایا تھا. بعد میں آنے والی حکومت نے اس پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کیا. اب ہم اس اہم پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کر رہے ہیں. اس پراجیکٹ سے کوہ سلیمان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی.
صوبے میں روزگار کی فراہمی کیلئے بھرتیوں پر پابندی جلد ختم کر رہے ہیں. ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے.
صوبائی مشیر عامر سعید راں، پنجاب میں برطانیہ کی نمائندہ کلارا سٹیرینڈروج (Ms. Clara Strandhoj)، پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا اور سینئر ڈویلپمنٹ ایڈوائزر ثنا ضیاء بھی اس موقع پر موجود تھیں .