لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف سے معروف صنعت کار پرویز بٹ اور حناپرویز بٹ کی ملاقات ہوئی.ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے.
میاں نوازشریف سے ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرویز بٹ نے پاکستان کے صنعتی سیکٹر کے متعلق بھی تبادلہ خیا ل کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میاں نواز شریف سے انکی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔میاں نوازشریف نے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔