لاہور (لاہور نامہ) 6 ستمبر یوم دفاع کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلباء نے حضور اکرم کی شان میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ بھی پیش کیا اور ملی نغموں کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلوں سے بھی شرکاء کا لہو گرمایا گیا۔
یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسن قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں چھ ستمبر کو بہت اہمیت حاصل ہے۔آج کے دن ہماری افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے اور بھارت کا لاہور کے جمخانہ میں ناشتے کا خواب چکنا چور کیا تھا۔
اس موقع پر لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے تاریخی دن یوم دفاع کے حوالے سے آگاہی ضروری ہے۔ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہماری افواج پاکستان دنیا کی دس طاقتور ترین افواج کی فہرست میں شمار ہوتی ہے۔
اور ہم دشمن ملک بھارت کی کسی بھی جارحیت کا سیکنڈز میں بھرپور طاقت سے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بی آر بی نہر کا محاذ ہو یا بری،بحری اور فضائی محاذ ہو پاکستان کی افواج نے چھ ستمبر کے دن سب محاذوں پر ملک کا دفاع یقینی بنایا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو نے طلباء کو ملک کی خدمت کرنے اور پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔تقریب کے اختتام تمام شرکاء نے جوش و جذبے کیساتھ قومی ترانہ بھی پڑھا اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دعائیں کیں۔
بعد ازاں لاء ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر حمزہ ظہور وٹو کی قیادت میں ایڈمن بلاک سے کماہاں روڈ تک واک کی گئی اور پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔