اسلام آباد (لاہورنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 9 سے 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ سیکرٹری جنرل سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکرٹری جنرل کا دورہ متاثرین کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ کیلئے 160 ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی ”فلیش اپیل”کی فعال طور پر حمایت کی۔