فلڈ ریلیف فنڈ

بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا

اسلام آباد(لاہور نامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور وزارت خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

یہ رقم وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 میں عطیہ کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔