ڈینگی مچھر بے قابو

راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ، 66 افراد وائرس سے متاثر

راولپنڈی(لاہورنامہ)راولپنڈی میں حکومت پنجاب کی ڈینگی کے خلاف تمام تر انسدادی کاوشوں اور شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے باوجود خطرناک ڈینگی مچھربے قابو ہو گئے .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران مزید 66 افراد ڈینگی مچھرکے خطرناک وار سے متاثر ہوگئےہیں. محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد ڈینگی وائرس کا نشانہ بنے جنھیں شہر کے مختلف علاقوں سے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا .

محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی ابتک تعداد 790 تک پہنچ چکی ہے، مریضوں کی اکثریت کا تعلق اڈیالہ روڈ سے ملحقہ دھاماں سیداں، اور کینٹ ایریا سے ملحقہ چک جلال دین سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی سے تاحال ایک مریض کی موت ریکارڈ پر ہے۔