سیلاب زدگان کیلئے چندہ

اپنی پاکٹ سے سیلاب زدگان کیلئے چندہ دینے والے بچے زبیر کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی پاکٹ سے سیلاب زدگان کیلئے چندہ دینے والے بچے زبیر سے ملاقات کی.

90شاہراہ قائد اعظم پر ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، پی ٹی آئی لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری اویس یونس، بچے کے والد اور چچا بھی موجود تھے. دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بچے کا جزبہ قابل ستائش ہے. پوری قوم کو اسی جزبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے، پنجاب حکومت بچے کی تعلیم کا خرچہ خود برداشت کرے گی.