شہباز شریف

ملک میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنیز کے وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی.

وزیرِ خزانہ، وزیرِ توانائی، وزیرِ مملکت پیٹرولیم اور دیگر وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فن لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت تمام پروجیکٹس کی بروقت تکیمل پر یقین رکھتی ہے، یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ پروجیکٹس کی تکمیل میں شفافیت کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں توانائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری سمیت فوڈ پروسیسنگ، لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔قن لینڈ کے وفد نے ملاقات میں توانائی، فوڈ پراسیسنگ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔