بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے آبی وسائل کے وزیر لی گو اینگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 10برسوں میں چین میں آبی وسائل کی دریافت اور تحفظ کے سلسلے میں تاریخی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
چین کی یہ دہائی کے موضوع پر پریس کانفرنسز کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ پچھلے دس سالوں میں، ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا اوسط سالانہ نقصان جی ڈی پی کا 0.31 فیصد رہا ہے جبکہ پچھلی دہائی میں یہ شرح 0.57 فیصد تھی۔
ملک میں 8,135 بڑے اور درمیانے درجے کے آبی ذخائر ہیں جنہیں سیلاب کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال میں لایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پچھلے دس سالوں میں، دیہی علاقوں میں پینے کے محفوظ پانی کا دیرینہ حل طلب مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ دیہی علاقوں میں نلکے کے پانی کی رسائی کی شرح 84 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور صاف پینے کے پانی کا مسئلہ جو کروڑوں کسانوں کو نسلوں سے درپیش تھا، تاریخی طور پر حل ہو چکا ہے۔