بیجنگ (لاہورنامہ) 19ویں چائنا آسیان ایکسپو اور چائنا۔آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ 16 سے 19 تاریخ تک چین کے جنوبی شہر نان نینگ میں منعقد ہوگی۔
رواں سال چین۔آسیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا پہلا سال اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) پر عمل داری کا پہلا سال ہے۔اس کے ساتھ چین۔آسیان آزاد تجارتی علاقے ورژن 3.0 کی تعمیر شروع ہونے والی ہے۔
آر سی ای پی کے نفاذ کے تناظر میں، چین آسیان کے علاوہ،موجودہ ایکسپو میں جاپان اور جنوبی کوریا سمیت آر سی ای پی کے دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ بھی تعاون کو وسعت دے گا۔ اس کے علاوہ فرانس سمیت 17 ممالک کی کمپنیاں "دی بیلٹ اینڈ روڈ” ایکسپو زون میں شرکت کریں گی۔