سوشل ویلفیئر کمپلیکس

کمشنر لاہور محمد عامر جان کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاون شپ کا دورہ

لاہور(لاہورنامہ) کمشنر لاہور محمد عامر جان نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاون شپ کا دورہ کیا ۔کمشنر لاہور نے چاردیواری کی تعمیر۔سیوریج اور واٹر سپلائی کی تنصیب سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور محمد عامر جان نے نشیمن کپملیکس میں کرافٹنگ،کمپیوٹر لیب و دیگر سنٹر ہالز کو بھی چیک کیا ۔کمشنر لاہور محمد عامر جان کا کہناتھا کہ افسران کے پاس حکومت پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔کنٹریکٹرز کو ادائیگی بروقت کریں،کام شفٹوں میں کرائیںتاکہ ترقیاتی سکیم بروقت مکمل ہوسکے ۔

سوشل ویلفیئرکمپلیکس کے اندر سکیم کو اگلے سال کے شروع میں مکمل ہونا ہے۔ذہنی طور پر مخصوص بچوں کیلئے نئے بلاک کو تمام تر سہولیات و جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائیگا۔حکومت پنجاب نے ذہنی معزور بچوں کے نئے بلاک کیلئے 3کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

کمشنر لاہور نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں موجود دارالامان،اولڈ ایج ہوم و دیگر کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہاکہ اولڈ ایج ہوم میں مقیم تمام افراد کی تمام ضرویات و سہولیات کو ترجیح دی جائیں ۔