مسرت چیمہ

امپورٹڈ ٹولے کو عام انتخابات میں ہر حلقے سے سرپرائز ہی ملے گا، مسرت چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر شہباز گل کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ اور ان کے سہولت کار ظلم اور بربریت کے باوجود عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں کا حوصلہ نہیں توڑ سکے.

امپورٹڈ ٹولے نے ظلم و جبر کی جو تاریخ رقم کی ہے وہ کبھی بھلائی جا سکتی اور وقت آنے پر آئین و قانون ضرور اپنا راستہ بنائے گا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا لیکن مارے اوپر دہشتگرد ی کے مقدمات قائم کئے گئے .

جابر ٹولے کے ہر طرح کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بطور جماعت چٹان کی طرح متحد اور مضبوط ہے اور حقیقی آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

عمران خان کی ہدایت پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور امپورٹڈ ٹولے کو 25مئی کے ضمنی انتخابات کی طرح ہر حلقے سے سرپرائز ملے گا۔