دریا میں تھیلیاں

دماغی مسائل سے دوچار ہوں‘ دریا میں تھیلیاں غلطی سے پھینکیں، ریشم

لاہور (لاہورنامہ) معروف اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک پھینکنے پر معذرت کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ ان دنوں دماغی مسائل سے دوچار ہیں، کیوں کہ وہ دو بار کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے دریا میں پلاسٹک پھینکنے کے عمل پر غیر مشروط معافی مانگی اور ساتھ ہی دعوی کیا کہ ان دنوں ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا، وہ دماغی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوں کہ وہ دو بار کورونا کا شکار ہو چکی ہیں اور اس کے بعد ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے ان کے اچھے کاموں کو چھوڑ کر ان کی ایک ویڈیو پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کچھ دن قبل ریشم نے دریا میں مچھلیوں کے لیے خوراک پھینکنے کے ساتھ ساتھ تھیلیاں بھی پھینک دی تھیں جس پر سوشل میڈیا میں عوام نے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔