حدیقہ کیانی

حدیقہ کیانی سیلاب سے متاثر گاوں تعمیر کرانے کیلئے پر عزم

لاہور (لاہورنامہ) معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثر صوبہ بلوچستان کے چند گاوں کی دوبارہ تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں بھی فلاحی کام جاری رکھیں گی۔

حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سیلاب سے تباہ ہونے والے چند گائوں کی دوبارہ تعمیر کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثر بلوچستان کے چند دیہات کی دوبارہ تعمیر کرانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے اور وہ خدا کی مدد کے ساتھ ان گائوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی وسیلہ راہ امداد جلد ہی جنوبی پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کاموں کا آغاز کرے گی۔