کراچی(لاہورنامہ) معروف اداکار سید جبران نے ایوارڈ شوز میں مدعو نہ کئے جانے کی وجہ بتادی۔ سید جبران نے کہا کہ مجھے ایوارڈز کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے یقین ہے کہ ایوارڈز صرف شوز ہیں اگر وہ پیسے کما رہے ہیں تو آپ کو بھی پیسہ کمانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا مجھے ایوارڈ شوز میں اس لئے مدعو نہیں کیا جاتا کیونکہ جب وہ مجھے فون کرتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ مجھے پیسوں کی ادائیگی کریں کیونکہ یہ میرے لیے ایک شو ہے۔ ہوشیار لوگوں کو اس کی رقم ملتی ہے اور بے وقوف لوگ مفت میں جاتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ شوز میں شفافیت مشکوک ہے اور مجھے یقین ہے ایوارڈز کی صداقت اب بھی مشکوک ہے۔ ایوارڈ ملنے کے بعد کچھ نہیں بدلتا۔ سید جبران کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اداکار جانا چاہتا ہے تو اسے جانا چاہیے، میں کسی کو نہیں روک رہا لیکن میں بنا پیسوں کی ادائیگی کبھی نہیں جائوں گا۔جبران نے مزید کہا کہ مداحوں کی محبت میرے لیے سب سے اہم ہے، اگر وہ آپ کے بارے میں بات کر رہے ہیں تو آپ مقبول ہیں۔