لاہور(لاہورنامہ) پنجاب سے سندھ غیر قانونی طور پر آٹا سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے حوالے سے ترجمان وزیر اعلی پنجاب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دوسرے صوبوں کو آٹے کی فراہمی بالکل بھی نہیں روک رہی ۔
صوبے سے باہر گندم لے جانے کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے جو کہ پکڑی جانیوالی گاڑیوں کے پاس نہیں تھا۔ پنجاب سے سندھ غیر قانونی طور پر آٹا سپلائی کرنے والی گاڑیاں 13 ستمبر کو پکڑی گئی جبکہ پی ڈی ایم اے سندھ نے پی ڈی ایم اے پنجاب کو 14 ستمبر کو درخواست کی۔ گاڑیوں میں سے پکڑے گئے آٹے کے تھیلوں کا وزن 10 اور 20 کلو فی تھیلہ ہے جسکی پرائیویٹ طور پر سپلائی بالکل منع ہے۔
محکمہ خوراک کی اجازت سے صرف 15 کلو کا تھیلا پرائیویٹ طور پر سپلائی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف سی شیخو پورہ کی جانب سے ایم ایس حنیف فلور مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔اس واقع کے اوپر سندھ حکومت سیاست کر رہی ہے اور غلط بیانات میڈیا کو دیئے جا رہے ہیں۔