لاہور (لاہورنامہ) معاون وزیراعلی برائے سیاسی امور ثمینہ خاور حیات نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا ۔ثمینہ خاور حیات نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔
معاون وزیراعلی ثمینہ خاور حیات نے بچوں کے ہاسٹل میں بچوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن سکول کا دورہ کیا۔ثمینہ خاور حیات نے آئی ٹی لیب، سٹچنگ کلاسز اور میوزک کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔
ثمینہ خاور حیات نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا ۔ثمینہ خاور حیات نے چئیرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔