یاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش ہے،یاسمین راشد

لاہور(لاہورنامہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر شمسہ، ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

آگاہی سیمینارکاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پرو فیسر ڈ ا کٹر خا لد مسعو دگو ندل ،پر وفیسر ڈاکٹرشمسہ اور ڈاکٹرحسین جعفری نے اپنی تقاریرکے ذریعے ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی اہمیت اجاگرکی۔

وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر و فیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو سوونئیربھی پیش کیا۔ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے انتہائی شاندارآگاہی سیمینارمنعقدکرنے پرانتظامیہ کو مبارکباداور شاباش دیتی ہوں۔آج ہم انتہائی اہم موضوع پرروشنی ڈالنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ایک ڈاکٹرکیلئے سب سے اہم اس کے مریض کا علاج معالجہ اور صحت یاب ہوناہوتاہے۔

مریض سے پوچھ کر اس کا علاج کرناہرڈاکٹرکی بنیادی ذمہ داری ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پوری دنیامیں ہرسال ہسپتالوں میں غفلت کے باعث ہزاروں مریض جان کھوبیٹھتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ڈاکٹریانرس کو مریض کو دوائی دینے یاانجکشن لگانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کے حوالہ سے نرسوں کی تربیت انتہائی اشدضروری ہے۔پنجاب میں دنیاکاسب سے بڑاتھیلیسمیاء پروگرام چلارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کاعمل فروری سے ہی شروع کردیاتھا۔

ایک ڈاکٹرکو علاج معالجہ سے پہلے سارے سائیڈافیکٹ کے بارے مریض کو آگاہ کرناچاہئے۔ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی سے ہی مریض آدھاٹھیک ہوجاتاہے۔ڈاکٹرکی زبان کی مٹھاس ہی کسی مریض کے علاج معالجہ کی بنیاد ہوتی ہے۔بطورانسان ہمیں کسی کو نقصان نہیں پہنچاناچاہئے۔کوئی ڈاکٹرکسی بھی مریض کا نقصان نہیں کرسکتاہے۔ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔

وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی قلت کاسامناہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ہمارے اندرعوام پرمشکل آتے ہی ذخیرہ اندوزی کی بیماری پڑگئی ہے۔کراچی کے وئیرہاؤس سے بڑی تعدادمیں ادویات کی برآمدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا ٹیسٹ بالکل مفت ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکی تفصیلات کے مطابق 3کروڑپیناڈول گولیاں دستیاب ہیں۔ایم ایس اور پرنسپل کی تعیناتی کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیاہے۔عمران خان کی حکومت نے مشکل وقت میں بھی عوام کو ریلیف دیاتھا۔اس وقت وفاقی حکومت کی گڈگورننس بالکل ناکام ہوچکی ہے۔وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث اس وقت ملک بدترین معاشی مشکلات سے دوچارہے۔

آج وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث فیصل آبادکی فیکٹریاں بندپڑی ہیں۔عمران خان کی حکومت میں ایکسپورٹس میں اضافہ ہورہاتھا۔امپورٹڈحکومت نے چارماہ کے دوران ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے۔عمران خان کے بارے جاویدلطیف کے بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔

عمران خان نے پوری دنیامیں مسلمانوں کی نمائندگی کی ہے۔عمران خان ایک سچے مسلمان ہیں اور ایک مسلمان کے بارے میں جاویدلطیف کابیان انتہائی شرمناک ہے۔ماضی میں پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت ہوتی تھی۔آج امپورٹڈحکومت کی وجہ سے پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل کااظہارخیال۔انتہائی اہم آگاہی سیمینارمیں تشریف لانے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکرتے ہیں۔ایک مریض کی خدمت کرنا نیکی کا بہت بڑاجذبہ ہے۔پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل نے کہا کہ خدمت کے اسی جذبہ کے تحت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرزمسلسل جنوبی پنجاب اور سندھ میں جاکر سیلاب زدگان کی خدمت کررہے ہیں۔

حکومت سندھ نے ڈاکٹرزکی ٹیمیں بھجواکرسیلاب زدگان کی خدمت کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ اداکیاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدہمارافخرہیں۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب تھیلیسمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈر ڈاکٹرحسین جعفری کا اظہار خیال۔انتہائی اہم آگاہی سیمینارمیں آمدپرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکرتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پنجاب کے 26سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی پروگرام لانچ کیاہواہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔