لاہور(لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک ، سپیشل سیکرٹری محمد عثمان، میاں زاہدالرحمن،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین،ڈائریکٹر ریسرچ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرعذرامحمود اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران امراض دل سے بچاؤاورعلاج معالجہ کی سہولیات کو مزیدبہتربنانے کے اقدامات کاجائزہ لیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹربلال محی الدین اور ڈائریکٹرریسرچ ڈیپارٹمنٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعذرامحمودنے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکو پریزنٹیشن دی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ امراض قلب سے بچاؤ اور علاج معالجہ کی سہولیات میں مزیدبہتری لارہے ہیں۔عوام کو امراض قلب سے پیشگی آگاہی کیلئے ہسپتالوں میں Preventiveکارڈیالوجی کا شعبہ بناناچاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے عوام کو امراض قلب سے پیشگی آگاہی کیلئے ہسپتالوں میں Preventiveشعبہ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ شعبہPreventiveکارڈیالوجی میں امراض قلب کاپیشگی ٹریٹمنٹ،سکریننگ اور مینجمنٹ کی جائے گی۔پاکستان کی عوام کو امراض قلب سے بچانے کیلئے ریسرچ انتہائی اہم ہوچکی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں امراض قلب سے جان کھوبیٹھنے والے افراد کی اولادوں کو ان خطرناک بیماریوں سے بچاناہوگا۔
پاکستان سے دل کے مریضوں کی تعداد میں واضع کمی لانے کیلئے ریسرچ ہی واحد حل ہے۔ہمیں امراض قلب سے بچنے کیلئے ایک صحت مندزندگی گزارنی چاہئے۔ڈاکٹرعذرامحمودکی سفارشات کے مطابق اپنے نظام میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی،فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور وزیرآبادانسٹی آف کارڈیالوجی کے ذریعے امراض قلب میں مبتلاہزاروں مریضوں کو علاج معا لجہ کی مفت سہولت فراہم کررہے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنارہے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ امراض قلب میں مبتلامریضوں کے جدیدعلاج معالجہ کیلئے ریسرچ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں Preventiveکارڈیالوجی کاپائلٹ پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔ہرسال پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا ہزاروں مریض صرف صحت مندزندگی نہ گزارنے کی وجہ سے جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شعبہ Preventive کارڈیالوجی کے ذریعے عوام میں امراض قلب بارے آگاہی پھیلائی جائے گی۔پنجاب میں امراض قلب میں مبتلا ہزاروں مریضوں نے صحت سہولت کارڈکے ذریعے اپنا مفت علاج کروایاہے۔