عظمی بخاری

پنجاب میں سیلاب کی تباہی، پرویز الٰہی کہیں نظر نہیں آ رہے،عظمی بخاری

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری ا طلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے لیکن کہیں پرویز الٰہی یا کوئی ان کا شخص سیلاب زدگان کے ساتھ نظر نہیں آ رہا .

محمد خان بھٹی کو اٹھارہ لاکھ روپے تنخواہ دے رہے ہیں کون سا کام کررہے ہیں یہ صاحب، تیتر بٹیر اور مرغابیوں کے گوشت کے آرڈر پرویز الہی کی صحت پر پکوائے جا رہے ہیں،ایک طرف سیلاب زدگان کیلئے پیسے اکٹھے کررہے ہیں دوسری طرف راجہ بشارت کہتےہیں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ٹیوٹا الٹس گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،کون سے سیلاب زدگان کو ٹیوٹا الٹس کی گاڑیوں میں بٹھایا جا رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہاشم ڈوگر نے ایف آئی آر میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مذہبی منافرت پھیلانے پر درج کیاگیا کیا ،شرم نہیں آتی عمران خان کبھی پیغمبروں کی تعداد تو کبھی لادینیت کی بات کرتے ہیں،اسلامی ٹچ آپ نے متعارف کروایا ہے جاوید لطیف نے عمران خان کو ہدایت کی بات کی لیکن جوعمران خان وہ کہہ رہے اس پر پھانسی لگ جانی چاہئیے.

مذہب ریڈ لائن ہے بار بار منع کرنے کے باوجود عمران خان جان بوجھ کر مذہب کا استعمال کررہے ہیں،اب کیا عدلیہ اس بات کو برداشت کرے گی اگر کسی اور نے عمران خان نے ملتی جلتی بات کردی تو اسے معافی ملے گی۔پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں عمران خان کہتا رہا مجھے کوئی چھوڑ نہ جائے مجھے اعتماد میں لیاجائے،عمران خان بائی پاس کیلئے اپنے لوگوں کے ترلے کررہا ہے،جب مذہب کارڈ انبیا کی توہین اسلام کا مذاق اڑائیں گے تو پی ٹی آئی کے لوگ کیوں برداشت کریں گے۔

عمران خان نے قوم کو بتایا سراج الدولہ کون اور میر صادق اور میر جعفر کون تھا آج ایک تعیناتی ایشو بنا دی گئی اس پر عمران خان تلملا رہے ہیں،عمران خان کسی کے آنے سے ڈر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پرویز الٰہی کی تعریفیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں ہوئیں جنہوں نے گالیاں دیں انہیں بھی وزیر نہیں بنایا گیا۔

عمران خان کہتے رہے جنہیں گالیاں نکالتے مجبوری میں وزیر اعلی بنانا پڑا،خود کو پیغمبروں کے ساتھ ملاتا جو خود خاتم النبین نہ کہہ سکے وہ کسی منصب کے قابل ہے۔عمران خان کو دوائیاں کیا ہم کہیں کھلاتے ہیں۔ستر سے زیادہ لوگوں کو وزیر بنانے کے وعدے کئے وہ پورے نہ ہوئے۔