ٹیکس وصولی, ڈاکٹر آصف

ٹیکس وصولی کی آڑ میں شہریوں اور تاجروں کو تنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں، ڈاکٹر آصف

لاہور (لاہورنامہ)وفاقی محتسب ٹیکس پاکستان ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ٹیکس وصولی کی آڑ میں شہریوں اور تاجروں کو تنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اس لئے پی او ایس مشینیں لگانے کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں آتے انہیں استثنیٰ دے دیا گیا ہے .

کیونکہ تاجروں کو انصاف انکی دہلیز پر دینا وفاقی محتسب ٹیکس کی ذمہ داری ہے انہوں نے اپنے دورہ سرگودھا کے موقع پر ممبر سنٹرل ایڈوائزری کمیٹی وفاقی محتسب ٹیکس چوہدری خالد اقبال کی رہائش گا ہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب ٹیکس نے شہریوں سے ٹیکس کی مد میں ناجائز وصول کئے جانے والے پچیس ارب روپے شہریوں کو واپس کروائے اس طرح ناجائز ٹیکس چھوٹ لینے والوں سے بھی اربوں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے.

انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب ٹیکس آفس کے قیام کا مقصد ٹیکس دہندگان کے حکومت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہے اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ٹیکس کے حوالہ سے سفارشات اکھٹی کر کے بجٹ سے قبل حکومت کو بھجوائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو حقوق کی فراہمی کے لیے ضلعی سطح تک دفاتر بنائے جا رہے ہیں اور سرگودھا میں دفتر کا قیام بھی اس کی ایک کڑی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے