سپیکر محمد سبطین خان

سپیکر محمد سبطین خان کی جرمن سفیر الفریڈ گرانس سے ملاقا ت

لاہور (لاہورنامہ) سپیکر محمد سبطین خان سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں جرمنی کی فرسٹ سیکرٹری ڈوروٹا‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور ایڈووکیٹ محمد علی اکبر خان بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکرنے کہا کہ پاکستان جرمنی کو اپنا دوست اور اقتصادی شراکت دار تصور کرتا ہے۔

پاکستان میں بین الاقوامی سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔عالمی امن و خوشحالی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ سپیکر محمد سبطین نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے ما بین مسلسل رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔

سپیکر محمد سبطین خان نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری، انفر میشن ٹیکنالوجی، صحت اور سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جرمنی کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ محمد سبطین نے مزید کہا کہ عمران خان عوام سے محبت کرتے ہیں اور عوام عمران خان سے۔ فتح عمران خان کی ہو گی ۔پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا مقابلہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں سے ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر ہم بھاگنے نہیں دیں گے۔

مہنگائی اور دیگر مسائل کا حل صرف اور صرف عام انتخابات ہیں۔ جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے کہاکہ دنیا میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ جرمنی پاکستان میں جمہو ریت کے استحکا م اور معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ جرمن سفیر نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔