وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر ماحولیات جان کیری سے ملاقات

نیویارک (لاہورنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر ماحولیات جان کیری نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور سیلاب سے تباہی پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔