لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ایئر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ایئر کمانڈ،پاکستان ایئر فورس، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بھی سراہا۔