میاں ذکر اللہ, سیلاب متاثرین

سیلاب متاثرین اب بھی پوری قوم کی خصوصی توجہ اور مدد کے منتظر ہیں، میاں ذکر اللہ

لاہور(لاہورنامہ) چیف پیڑن الخدمت فاؤنڈیشن لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ سیلاب متاثرین پوری قوم کی خصوصی توجہ اور مدد کے منتظر ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن لاہور نے 1 ہزار ملین کا امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچا یا ہے۔”2 لاکھ” سیلاب متاثرین کیلئے کپڑے، جوتے، کمبل، رضائیاں ودیگر سامان تیار کرلیا گیا ہے۔ 100 سے زائد امدادی سامان کے بڑے ٹرک اہل لاہور کے تعاؤن سے روانہ کردیئے گئے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اس مشکل کی گھڑی میں متاثرین کی مدد کیلئے ہر محاذ پر کام کررہی ہے۔ پوری قوم کو اس مشکل گھڑی میں اپنے مثاترہ بہن بھائیوں کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل میں مخیر حضرات کا مزید تعاون درکار ہے۔قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے دستے بازو بنیں۔

ان خیالا ت کا ظہار انہوں نے منصورہ میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی سیلاب متاثرین کے لیے ابتک کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج فلڈ ریلیف کیمپس چوہدری محمود الاحد,امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد،سیکرٹری الخدمت فاونڈیشن لاہور مغیث قریشی اور دیگر عہدیداران اور ورکرز بھی موجود تھے۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تمام اہل وطن سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کیلئے الخدمت کے ایک کچن میں روزانہ 5 ہزار متاثرین کیلئے کھانا تیار کیا جارہا ہے۔ الخدمت نے ریسکیو مرحلے کے بعد اب سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم کردی ہیں۔

متاثرین کیلئے پکے پکائے کھانے، صاف پانی، میڈیکل کیمپس، خیمہ اسکول میں تعلیم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی 2 لاکھ سیلاب متاثرین کیلئے کپڑے، جوتے اور کمبل، رضائیاں و دیگر سامان بھیج دیا جائے گا۔