لاہور(لاہورنامہ)کمشنر لاہورمحمد عامر جان نے صاف روشن سرسبز لاہور مہم کے حوالے سے ریلوے اسٹیشنز تا صدر گول چکر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ریلوے اسٹیشن گڑھی شاہو تا صدر گول چکر پرلگائے گئے ” صاف روشن سرسبز لاہو ر” میں پی ایچ اے،واسا،ایم سی ایل،ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر انہوں نے علی الصبح شائننگ و گرین لاہور مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور،ڈی جی پی ایچ اے،اے ڈی جی پی ایچ اے ،سی او ایم سی ایل،چیف انجینیر ایل ڈی اے،ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بھی موجود تھے۔
کمشنرلاہور محمد عامر نے ریلوے اسٹیشن پارک میں پودا بھی لگایااورپارک کی صفائی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہورمحمد عامر جان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور کے تمام محکمے شہری سہولیات کیلئے مکمل صفائی مکمل کریں گے۔صاف روشن سرسبزلاہور کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔
مین روڈ کیساتھ ذیلی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔ سرکاری مشینری بیک وقت پورے علاقے کو صاف،روشن اور گرین بنانے میں مصروف ہیں۔ہر روز نئے علاقے اور سڑکوں کا انتخاب ہوگا۔بیک وقت تمام مسائل حل کیے جارہے ہیں۔
شائننگ گرین مہم میں گرین بیلٹس کی بحالی سٹریٹ لائٹس ٹھیک کی جارہی ہیں۔شائنگ و گرین مہم کے تحت شجرکاری، صفائی، لٹکتی تاریں کا خاتمہ،روڈ مارکنگ،پیدل برجز کی بحالی،سیوریج و واسا مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبح پانچ بجے کام شروع ہوگیا ہے۔آج کی مہم میں پی ایچ اے کے 2سو مالی شریک ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی کا بڑا صفائی سکواڈ سڑکوں پر مصروف کام ہے۔شہری حکومتی سرگرمی میں حصہ لیں۔ٹریفک صفائی مہم سے انسداد سموگ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ورکرز کو کام پر لگا کر افسران گھر نہیں جائیں گے اوریہاں موجود رہیں گے۔آج اورمسلسل تین دن ہر دو گھنٹے کے بعد مانیٹرنگ ہوگی۔ہر روز ایسا ہی ہوگا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے شائننگ لاہور مہم کی کامیابی کیلئے شہر بھر کی تمام گرین بیلٹس ، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر ہارٹی کلچر، شجرکاری کے کام کو شروع کردیا ہے۔ بیک وقت تمام اداروں کیساتھ مل کر علاقوں میں کام کو موقع پر مکمل کیا جارہا ہے۔ شہر لاہور کو حقیقی معنوں میں سر سبز اور شاداب بنانے کے حوالے سے پی ایچ اے تمام وسائل استعمال کریگا۔