اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ کل اس امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کے کسانوں کے ساتھ جس طرح سلوک کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے نے ان کے ساتھ قابل مذمت سلوک کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔